Connect with us

JAMMU & KASHMIR

نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیل کی بمباری افسوسناک سانحہ : جماعت

مسلمان متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں

Published

on

kno news

اس واقعہ پر نیم دلانہ مذمتی بیانات کے اجرا تک محدود رہنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان حکمرانوں میں سے بیشتر کو ملت اسلامیہ کے مفادات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ صرف اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر ہی باطل اور اسلام دشمن قوتوں سے خائف ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں ان کی ناراضگی کو مول لینا نہیں چاہتے ہیں۔ اسلامی ممالک کی تنظیم صرف ایک کاغذی تنظیم رہی ہے جس کا کام صرف ان ممالک پر مسلط حکمرانوں کے مفادات کا تحفظ ہے نہ کہ ملت اسلامیہ کی خیر خواہی! یہ حکمران مختلف خانوں میں بٹے ہوئے ہیں اور اپنے الگ الگ خانوں میں ہی رنگ بھرنے میں مشغول ہیں۔ بظاہر ایک ہی دین کے قائل ہونے کے باوجود وہ آپسی اتحاد و اتفاق کے لیے قطعاً رضامند نہیں ہیں کیوں کہ اس طرح اُن کے باطل آقا اُن سے خفا ہوں گے اور اُن کے ذاتی اور خاندانی راج کو خطرہ درپیش ہوگا جو وہ لینے کے لیے کسی بھی صورت میں تیار نہیں ہیں۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ فلسطینی عوام پر ہورہے ظلم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کے اُس فیصلہ کی کڑی مذمت کرتی ہے جس کے تحت اُس نے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرکے‘ مسلمانوں کو اس مقدس شہر کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کیا۔ یہ فیصلہ اُمت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے اور اسلام دشمنی کا ایک کھلا اور واضح ثبوت بھی!۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی ایک صریح خلاف ورزی ہونے کے باوجود، یہ نام نہاد عالمی ادارہ کوئی ٹھوس اقدامات کرنے میں ہمیشہ ناکام رہا ہے اور اس طرح اس کی رہی سہی ساکھ بھی مٹی میں مل چکی ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ مسلمانان عالم کو متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اپنے اپنے ممالک کے حکمرانوں کو ٹھوس اقدامات لینے کے لیے تیار کرنا چاہیے ورنہ وہ وقت دور نہیں جب عالم اسلام باطل قوتوں کی غلامی میں جھکڑا دیا جائے گا۔

Copyright © 2021